تازہ ترین دنیا

امریکا کے حملوں کے بعد ایران کی بھرپور جوابی کارروائی، خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران نے امریکا کے حملوں کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

ایرانی فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، کارروائی جنوبی ایران میں امریکی جارحیت کےجواب میں کی گئی۔

 

ایرانی پاسداران کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نقصان پہنچا،حملوں میں 2 واٹر ٹینک بھی تباہ ہوئے۔

 

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکی جارحیت برقرار رہی تو مزیدسخت جواب دیا جائے گا۔

 

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نےجم علاقے پر امریکا کا ایم کیو9 ڈرون تباہ کردیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں امریکی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

 

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی الازرق فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا،الازرق اڈے پر چار اہداف کو نشانہ بنایا، اہداف میں ایف35 ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہے،

 

پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے۔اس کے علاوہ کویت میں علی السالم فوجی اڈے کو ڈرون حملے سےنشانہ بنایا۔

 

کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام دشمن کے حملوں کوناکام بنارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے