پاکستان تازہ ترین

متوقع موسمی صورتحال: نیا الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آئندہ 12سے24گھنٹوں کے دوران متوقع موسمی صورتحال سے متعلق نیا الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔راولپنڈی، مری ،اٹک ،چکوال ،تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کی توقع ہے ، اسی طرح ڈی جی خان، قصور ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور ، رحیم یارخان میں بارش کاامکان ہے۔

 

دوسری جانب ایم ڈی واسا کے مطابق سیدپور کے مقام پر 31 ملی میٹر، بوکرہ 22 ملی میٹر، گولڑہ 17 ملی میٹر، پی ایم ڈی 43 ملی میٹر، شمس آباد 49 ملی میٹر، پیر ودھائی 23 ملی میٹر، گوالمنڈی 41 ملی میٹر، کچہری 28 ملی میٹر جبکہ کٹاریاں کے مقام پر 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی میں آدھے گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،نالوں کی صفائی نہ ہونے سے مختلف شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔

 

صادق آباد،جامع مسجد روڈ،شمس آباد،آئی جے پی روڈ پر پانی جمع ہے ، نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہے ، نالے بند ہونے سے پانی مختلف شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں داخل ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے