پاکستان تازہ ترین

آج سے 5 جون تک بارشیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شدیدگرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنےاور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،ادھر پی ڈی ایم اے نے چترال،دیر،سوات،کوہستان اورمانسہرہ کےلیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کے ساتھ دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ،گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے