پاکستان تازہ ترین

خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ خانپور ڈیم میں پیش آیا، جہاں 3 دوست نہانے کے لیے پانی میں اترے۔ اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 2 دوست بھی پانی میں کود پڑے تاہم تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث تینوں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ تیسرے دوست کو پانی سے نکال کر تشویشناک حالت میں خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے