پاکستان تازہ ترین

کوئی فاروڈ بلاک بنائےگا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی: شفیع جان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر فاروڈ بلاک بنے گا تولوگ سامنے آئیں گے، اگر کوئی ایک بھی رکن ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی۔

خیبر پختونخوا کی حکومت میں اختلافات اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ متعدد ارکان کی ناراضگی کی خبریں پھیلنے کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے دستِ راست وزیر اطلاعات شفیع جان نے آج شب ایک نیوز چینل کے ایکنر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، اکہ سہیل آفریدی کو تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کیا تھا۔ شفیع جان نے کہا، جو رکن بھی بانی پی ٹی آئی کی لائن سے یہاں وہاں ہوگا اپنی سیاست ختم کردے گا، محمود خان اور پرویز خٹک اس کی مثال ہیں۔اینکر کے سوالات کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ 27 میں سے کوئی2 کےنام بتادیں، آپ جو نام لیں گے وہ خود تردید کریں گے، جو بھی بانی پی ٹی آئی کی لائن سے یہاں وہاں ہوگا اپنی سیاست ختم کردے گا، محمود خان اور پرویز خٹک اس کی مثال ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے کہا، وزیر اعلیٰ کے پی کو تمام ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، ہماری پارلیمانی میٹنگ شروع ہوگئی ہے،تمام ترقیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی، اگر فاروڈ بلاک بنے گا تولوگ سامنے آئیں گے، کوئی 20 تو کوئی 50 ایم پی ایز کی بات کر رہا ہے، کسی کے پاس ایک نام نہیں، اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی شفیع جان کا کہنا تھاکہ جس نے بھی ووٹ لیا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ لیکر آیا ہے، ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں، کسی کو اپنے اوپر اعتبار ہے تو آزاد الیکشن لڑے، 200 ووٹ بھی نہیں ملیں گے، شفیع جان نے کہا، بات واضح ہے کوئی فاروڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کی قیادت میں سب ایک ساتھ ہیں۔ گزشت کچھ دنوں کے دوران یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش ہیں، تحفظات اور حکمت عملی طے کرنے کیلئے ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنی جماعت کے ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے