(اُردو ایکسپریس) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لٹر سستا کردیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 41 روپے 44 پیسے کمی کے بعد272روپے فی لٹرہوگئی ہے ،اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لٹرقیمت 313روپے 44پیسے تھی۔
حکومت کی جانب سےڈیزل پرپٹرولیم لیوی میں اضافہ جبکہ پٹرول پرلیوی کم کی گئی ہے ،پٹرول پرلیوی ٹیکس میں 10 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی کی گئی اورڈیزل پر لیوی ٹیکس 10 روپے 93 پیسے فی لٹر بڑھائی گئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ عوام کوآسانیاں مہیاکرنامیری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔