پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

 

دوسری جانب افسوسناک واقعے کے خلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ پولیس حکام نے لواحقین کو ہرممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے