پاکستان تازہ ترین

شناختی کارڈ کے حوالے سے نیا اصول متعارف

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نادرا نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے نیا اصول متعارف کروا دیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے پہلی بار شناختی کارڈ کیلئے درخواست دینے والے افراد کیلئے دستخط فراہم کرنا اختیاری قرار دے دیا گیا۔ جہاں درخواستگزار دستخط فراہم نہیں کرے گا شناختی کارڈ پر دستخط والے خانے میں ” این اے ” درج ہوگا۔ جعلسازی اور غلط استعمال سے متعلق خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصاویر استعمال نہیں ہوگی۔ ناخواندہ درخواستگزاروں اوردستخط کرنے سے قاصر افراد کیلئے ایک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کہا کہ درخواستگزار موبائل اپلیکیشن سے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصاویر اپ لوڈ نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے