(اردو ایکسپریس) آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی پر سبسڈی محدود کر دی گئی۔ وزارت خزانہ پاکستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت اب بجلی پر سبسڈی صرف غریب اور کم آمدن والے صارفین کو دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے وہی صارفین سبسڈی حاصل کر سکیں گے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے حصول کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کر کے رجسٹریشن کرنا ہوگی، جس کے بعد ان کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2027 کے بعد ملک بھر میں صرف ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام نافذ ہوگا، وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ایک سے زیادہ میٹر لگانے والوں اور بڑے گھروں کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی کیونکہ بجلی، گیس اور آٹے کی سبسڈی صرف کم آمدن والے افراد کا حق ہے