(اُردو ایکسپریس) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔
کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
شادی سے قبل اداکارہ ایک تنازع کا شکار ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے اُنہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مومنہ اقبال نے اس حوالے سے چندروزقبل ایک انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی ،مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے پنجاب کے ایم پی اے کوبھی طلب کرلیاتھا،گزشتہ روز لیگی ایم پی اے ارومومنہ اقبال اپنے وکلاء کے ہمراہ این سی سی آئی اے کے دفترمیں پیش ہوئی تھیں۔
مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی ان کی بہن رمشا اقبال کر رہی ہیں جو پیشے سے وکیل ہیں، رمشا اقبال نے کیس میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی کے بارے میں بھی بتایا،اُنہوں نے بتایا کہ کیس میں کارروائی کے دوران جواب مثبت تھا، حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ،ہم اس معاملے کو میڈیا پر زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہتے، ہم نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن حمایت بھی حاصل ہوئی اور حکومت کی طرف سے سکیورٹی بھی ملی، مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی، کیونکہ اُنہیں بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں رمشا اقبال نے بتایا کہ مومنہ اقبال کا کیس میں لڑوں گی، میں نے بیرونِ ملک سے وکالت کی ڈگری مکمل کی ہے اور مجھے پاکستان میں قانون کا تجربہ بھی ہے۔