(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔ نجم السعید نے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ نجم السعید نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسکورر کے فرائض سر انجام دیئے تھے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک سینئر اسکورر تھے۔ نجم السعید طویل عرصہ تک ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں آفیشل اسکورر رہے۔