(اردو ایکسپریس) اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، قومی اقتصادی سروے 4 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 22 مئی کی بجائے 3 جون کو ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کی بجائے یکم جون کو ہوگا۔ واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف سے مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔