پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

 

جیل ذرائع کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔ ملاقات کانفرنس روم میں تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سمیت مکمل طبی معائنے اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے