(اردو ایکسپریس) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
آج صبح سویرے سورج کی کرنیں روشنی بکھیرنے کے ساتھ گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کا سبب بن گئیں،درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے اورآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور کا درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہےاورہوا کی رفتار تقریباً
9 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈکی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 24 فیصد ریکارڈکیاگیاہے،کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج فضا صاف ہے اوربادلوں کا راج نہیں۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شہر اقتدار میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ رات اور شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہے گا،آج صبح کے اوقات میں وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میںدرجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں اسلام آباد کے درجہ حرارت میں بدستور اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوائیں معمول سے کم ہیں اور دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،پہاڑی علاقوں میں میں بھی آج بارش کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ بالائی کے پی کے مختلف اضلاع میں بھی آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔