پاکستان تازہ ترین

جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا، 3 افراد شہید، 3 زخمی

Share:
Spread the love

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ملک طارق چیف آف احمد زئی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے