(اردو ایکسپریس) کراچی سے گرفتار کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر شور شرابہ کیا اور دعویٰ کیا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران شور شرابہ کیا اور کہا کہ پولیس والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے 22 روز سے اٹھایا ہواہے، لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔معزز جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیں عدالت میں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا، ملزمہ اور وکیل کا مؤقف سنا جائے گا ۔