پاکستان تازہ ترین

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی اورکہیں بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہورمیں بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں جبکہ دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان ہے،شہر کا مطلع صاف ہے اور دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، ہواؤں کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ساتویں نمبر پر رہاجہاں مجموعی اے کیو آئی 137 ریکارڈ کیا گیا، بیدیاں میں آلودگی کی سطح 161، ماڈل ٹاؤن میں 155، گلبرگ تھری میں 148 جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 132 ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ شدت 33 ڈگری محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ادھر اسلام آباد میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، وفاقی دارالحکومت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے