بزنس پاکستان

پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے مجموعی قرضے 80 ہزار 524 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی قرض میں مارچ 2026 تک ایک سال میں 6836 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،حکومتی مجموعی قرضوں میں سالانہ 9.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرض میں مارچ 26 تک ایک سال میں 6048 ارب روپے کا اضافہ ہوا،وفاقی حکومت کے مقامی قرض بڑھ کر 57 ہزار 566 ارب روپے پر پہنچ گئے،مارچ 26 تک بیرونی قرض میں مارچ 2026 تک ایک سال میں 789 ارب روپے اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 959 ارب روپے پر پہنچ گئے،مارچ 2026 میں بیرونی قرض میں ماہانہ 244 ارب روپے کمی ہوئی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق قرضوں میں اضافے کے باوجود بیرونی واجبات میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے