بزنس تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کا بڑا بوجھ: حکومت نے 9 ماہ میں کتنے کھرب روپے وصول کرلیے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عوام پرملکی تاریخ کا لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ لاددیا گیا،پہلی بار کسی بھی مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سب سے زیادہ لیوی وصولی کرنے کا انکشاف ہوا ،جولائی2025تامارچ2026 میں پیٹرولیم لیوی وصولی 1205 ارب 18 کروڑ روپے پر پہنچ گئی،وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئی۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی وصولی میں 371 ارب 33 کروڑ روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی وصولی 833 ارب 85 کروڑ روپے تھی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاربن لیوی کی مد میں بھی 37 ارب 27 کروڑ روپے الگ سے وصول کیے گئے دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کیلئے پیٹرولیم لیوی وصولی کا مجموعی ہدف 1468 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں پیٹرولیم لیوی کی مجموعی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے رہی تھی، جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ وصولی 1019 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2022-23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے