پاکستان تازہ ترین

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر !جمعہ کی چھٹی ختم، ورک فرام ہوم کی سہولت بھی واپس

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر 6 مقامات پر سرکاری مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں، جہاں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور پارکنگ، صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، حکام نے منڈیوں سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کا بھی معائنہ کیا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ دورے کے دوران منڈیوں میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاریوں کو منڈیوں میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ سرکاری منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مویشیوں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر عارضی منڈیاں قائم ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے جواب طلبی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری مویشی منڈیوں سے ہی قربانی کے جانور خریدیں۔دوسری جانب کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انجینئرنگ ونگ کے ملازمین کی جمعہ کی چھٹی ختم کر دی ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ ونگ کے افسران اور عملے کے لیے جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انجینئرنگ ونگ اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک سگنلز، سڑکوں کی مرمت، بلڈنگ مینٹیننس اور اسٹورم واٹر ڈرینج سسٹم جیسے اہم امور کا ذمہ دار ہے، اس لیے روزمرہ آپریشنز کی مؤثر نگرانی کے لیے جمعہ کو حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے