پاکستان تازہ ترین

عمران خان سےملاقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کوارسال

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل( منگل کے روز) ملاقات کا دن ہے،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل و کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی۔ فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا نام شامل نہیں ہے،سہیل آفریدی نے چند روز قبل ایک جلسے کے دوران منگل کے روز اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا تھا۔ بھجوائی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی زمان چوہدری، اویس یونس، سردار معروف اور فتح اللہ باری کے نام شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے اراکین بھی کل اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے