(اُردو ایکسپریس) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے ترسیلات زر کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3.5ارب ڈالر بھجوائے،مارچ کے مقابلے اپریل میں ترسیلات زر بھجوانے میں 7.6فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں 11.4فیصد زیادہ رقوم بھجوائی گئیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مجموعی طور پر 33ارب90کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے،گزشتہ سال اسی مدت میں 31.20ارب ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب سے 84کروڑ17لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے،متحدہ عرب امارات سے 73کروڑ47لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے،برطانیہ سے 56کروڑ37لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے،امریکا سے 31کروڑ76لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔