پاکستان تازہ ترین

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد،لاہور، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پر وازیں متاثر ہوگئیں، لاہور میں آندھی اور بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ادھر مالاکنڈ،سوات،نوشہرہ ،شمالی وزیرستان سمیت کے پی کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ صوابی میں آسمانی بجلی گرنےکےباعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے، وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آسمان پر آج بادلوں کا ڈیرہ رہے گا،آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔ اس کے علاوہ بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔


 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے