پاکستان تازہ ترین

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:صدر زرداری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ حسین اسلم بھٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات کی گئی۔ صد رمملکت نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور طرح سے معرکہ حق کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کرے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے۔ سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور حسین اسلم بھٹی کی جانب سے صدر زرداری کو ماہی گیروں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری فوج نے ہمیشہ سے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے