(اُردو ایکسپریس) آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر جنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کی چھ جنگی کشتیوں کو تباہ کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ حملے اپاچی اور سی ہاک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیے گئے۔ دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،ایرانی مؤقف کے مطابق امریکی جنگی جہازوں نے وارننگ کو نظر انداز کیا جس پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے دو میزائل فائر کیے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد امریکی جنگی جہاز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جہاز محفوظ ہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔