پاکستان تازہ ترین

حاضری کا نیا نظام لانے کا فیصلہ،سرکاری ملازمین ہوشیارہوجائیں!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سرکاری ملازمین ہوشیار ہو جائیں کہ اب خیبر پختونخوا کی حکومت نے حاضری کا نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے ہسپتالوں میں حاضری کا نیا سسٹم فیشل ریکگنیشن (چہرے سے شناخت) کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں ضلعی ہیلتھ افسران اور ایم ایس صاحبان کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ملازمین کی رجسٹریشن اور فیشل ڈیٹا کی فوری تکمیل اور یہ ڈیٹا ضلعی سطح پر شیئر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شعبہ صحت کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں جدید فیشل اور بائیومیٹرک حاضری نظام لاگو کیا جائے گا اور ایک آزاد مانیٹرنگ یونٹ اس سسٹم کے نفاذ اور عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔ مانیٹرنگ یونٹ باقاعدگی سے پیش رفت رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیشل ریکگنیشن سسٹم سے صحت مراکز میں شفافیت اور حاضری یقینی بنے گی جب کہ صحت ملازمین کی غیر حاضری میں کمی سے مریضوں کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔ نوٹیفکیشن میں حاضری کے نئے نظام کے نفاذ میں تاخیر یا غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے