تازہ ترین دنیا

پراجیکٹ فریڈم:امریکی صدر کاآبنائے ہرمزمیں پھنسےجہازوں کو نکالنے کااعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ‘پروجیکٹ فریڈم’ کا آغاز آج یعنی پیر کی صبح کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک نے، جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کا حصہ نہیں، امریکا سے درخواست کی ہے کہ ان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اس تنازع میں ‘بالکل غیر جانبدار اور بے قصور تماشائی’ ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں ان ممالک کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے جہازوں کو محفوظ طریقے سے محدود آبی راستوں سے نکالا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز ان خطوں سے تعلق رکھتے ہیں جو موجودہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہیں، اس لیے امریکی نمائندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر کے جہازوں اور ان کے عملے کو بحفاظت آبنائے ہرمز سے نکالیں۔ان کے مطابق، یہ جہاز اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک علاقہ جہاز رانی کے لیے محفوظ نہیں ہو جاتا۔ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے نمائندے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات میں مصروف ہیں اور ان بات چیت سے سب کے لیے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘پروجیکٹ فریڈم’ کا مقصد صرف ان افراد، کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو اس صورتحال میں بے قصور ہیں اور حالات کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، یہ اقدام ایک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایران اور دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کئی جہازوں پر خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جس سے عملے کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول میں قیام مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گزشتہ چند ماہ سے جاری کشیدگی کے دوران خیر سگالی کا مظاہرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو اس کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے