تازہ ترین ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں 2026 کی سب سے بڑی تبدیلی ، صارفین چونک اٹھے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) واٹس ایپ 2026 میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آنے کی تیاری کر رہا ہے، جہاں اسے صرف ایک میسجنگ ایپ کے بجائے ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی صارفین کو چیٹنگ کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں جوڑنے پر کام کر رہی ہے، تاکہ ایپ کو مزید انٹرایکٹو بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق نئی اپڈیٹ کا سب سے اہم فیچر “یوزرنیم سسٹم” ہوگا، جس کے ذریعے صارفین فون نمبر کے بغیر بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے، بالکل انسٹاگرام کی طرز پر۔ اس فیچر سے نہ صرف پرائیویسی بہتر ہوگی بلکہ نئے لوگوں سے جڑنا بھی آسان ہو جائے گا۔اس کے علاوہ اسٹیٹس فیچر کو بھی اپڈیٹ کیا جا رہا ہے، جس میں میوزک شامل کرنے، اسٹیٹس کو لائیک کرنے اور “ایڈ یورز” جیسے انٹرایکٹو آپشنز شامل کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق “اباؤٹ” سیکشن میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے، جہاں صارفین مختصر پیغامات شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جائیں گے۔ مزید برآں چیٹ تھیمز، اسٹیکرز کی تجاویز، چینل سبسکرپشن اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز بھی شامل کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے تصاویر ایڈٹ کرنے اور پیغامات تحریر کرنے میں آسانی ہوگی۔ ان تمام تبدیلیوں کا مقصد واٹس ایپ کو زیادہ جدید اور صارف دوست بنانا ہے، تاہم کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ ان فیچرز سے ایپ کی سادگی متاثر ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے