پاکستان تازہ ترین

آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئےہیں، سلمان اکرم راجا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے، پاکستان کی دھرتی کو آج غریب کے لیے تنگ کردیا گیا۔

 

یوم مزدور پر حقوق خلق پارٹی نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ،سلمان اکرم راجا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا آیا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا مزدور کو بے روزگار نہیں کروں گا، عمران خان نے مزدوروں کے لیے صحت کارڈ دیا، مزدور کو وہ اجرت ملنی چاہیے جو اس کاحق ہے، ہماری جدوجہد انصاف ، مزدور اور کسان کے لیے ہے۔عمران خان جیل میں اس لیے ہے کہ وہ غریب اور مزدور کی بات کرتا ہے۔ اس نظام میں مزدور کی کوئی جگہ نہیں ہے مزدور صرف آلہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے