بزنس تازہ ترین

پیٹرول پر لیوی میں بھی 26 روپے ، 77 پیسے اضافہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے