پاکستان تازہ ترین

3 بچوں کی قاتل ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اچھرہ میں تین بچوں کی قاتل ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام نے سی ڈی آر ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل خاتون ردا کی جھنگ کے رہائشی شہریار سے فون پر دوستی تھی، ملزمہ موبائل ایپ کے ذریعے اس سے پیسے بھی منگواتی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر رمضان سے طلاق لے کر شہریار سے شادی کرنا چاہتی تھی، معصوم بچے رکاوٹ بنے تو اس نے انہیں قتل کر دیا۔ شہریار کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں جھنگ روانہ کر دی گئیں جبکہ ردا کے شوہر رمضان کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔پولیس نے کہا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق صرف ماں ہی بچوں کی قاتل ہے، آئندہ تفتیش میں کوئی اور کردار سامنے آیا تو گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل اچھرہ میں گھر سے تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سال کا مومن رضا اور ڈیڑھ سال کی ام حبیبہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ماں ردا، باپ رمضان اور چچا کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گھر میں ہونے والی بحث و تکرار بچوں کے قتل کی وجہ ہو سکتی ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری بچوں کی والدہ نے گزشتہ روز ہی خریدی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے