تازہ ترین دنیا

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران پر بہت بم گرائے جائیں گے:ٹرمپ کی دھمکی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں اور اب لگتا ہے کہ کوئی فریق کھیل نہیں کھیل رہا یعنی سب سنجیدہ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، ایلچی اسٹیو وٹکوف اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر شامل ہیں جو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اہم پیش رفت ہوتی ہے تو وہ خود بھی ایرانی قیادت سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم ان مذاکرات کی سب سے اہم شرط یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر ختم کرے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا ہوگا اور اگر ایسا ہو جائے تو ایران ایک بہتر ملک بن سکتا ہے۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ہم ایران میں درست لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں، مجھے اعلیٰ ایرانی حکام سے ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہوجاتی ہے اور اس ے قبل مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران پر بہت بم گرائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے