تازہ ترین دنیا

ایرانی فوج کا اعلان: امریکی حملے کا فوری جواب

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

 

ایرانی فوج کے بیان کے مطابق جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران آرہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی اس کارروائی کو "میرِی ٹائم اور مسلح ڈکیتی” سمجھا جا رہا ہے اور اس کا جواب جلد دیا جائے گا۔

 

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

 

دوسری جانب (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی جہاز کو روک کر اس پر قبضہ کر لیا گیا۔

 

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ یہ خطہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے