پاکستان تازہ ترین

ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 ،مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی: ڈپٹی کمشنر لاہور

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن( ر) علی اعجاز نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا، ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں جبکہ مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) علی اعجازنے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں لیکن ریسٹورنٹس مالکان کو پہلے سے موجود شہریوں کو رات 10 بجے سے پہلے فارغ کرنا ہو گا جبکہ عام مارکیٹ کا وقت رات 8 بجے تک ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت ہےمگر اوقات کار کے بعد شٹر کے اندر بھی سرگرمی نہیں ہو سکے گی، اوقات کار سے پہلے دکانیں بند کروائی جائیں تو ڈی سی آفس شکایت کی جائے۔ اُںہوں نے واضح کیا کہ انڈور سپورٹس ایکٹیویٹی کلبز بھی سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے