تازہ ترین دنیا

اطالوی وزیراعظم نے پوپ لیو پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کو ناقابل قبول قرار دے دیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکا اور ویٹیکن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں یورپی سیاست بھی متحرک ہو گئی ہے جہاں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پوپ لیو چہاردہم کے حق میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی جنہیں یورپ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی اتحادیوں میں شمار کیا جاتا ہے نے پوپ لیو چہاردہم کے حوالے سے امریکی صدر کے بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔ جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے پوپ کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ قابلِ قبول نہیں کیونکہ پوپ کی حیثیت ایک مذہبی رہنما کی ہے اور ان کا امن کی بات کرنا اور جنگ کی مخالفت کرنا ایک فطری اور ذمہ دارانہ عمل ہے۔

 

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران سے متعلق مؤقف پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے معاملات میں غیر موزوں قرار دیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایسے پوپ کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے جو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر نرمی دکھائے یا ایسے ملک کے خلاف سخت موقف نہ اپنائے جو عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ دوسری جانب پوپ لیو چہاردہم نے بھی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور امن، برداشت اور انسانیت کے پیغام کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داری کے تحت دنیا میں امن کے فروغ کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے