پاکستان تازہ ترین

اہم مذاکرات سے پہلے امریکہ کی سپیشل گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات سے قبل امریکی وفد کی آمد کے انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، اور اس سلسلے میں امریکی وفد اپنی سکیورٹی اور نقل و حرکت کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ پاکستان لے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی متوقع آمد سے قبل ایک خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا، جس میں وفد کے استعمال کے لیے مخصوص گاڑیاں بھی لائی گئیں، یہ گاڑیاں مذاکرات کے دوران وفد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اور پروٹوکول کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی وفد کو مکمل تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بھی ہائی الرٹ ہیں۔ اس پیش رفت کو مقامی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رپورٹ کیا گیا ہے، جہاں امریکی وفد کی غیر معمولی سکیورٹی تیاریوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے