(اُردو ایکسپریس) ساری دنیاکی توجہ پاکستان پرمرکوز، امریکا ایران مذاکرات آج سے اسلام آبادمیں ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف مذاکرات کی کامیابی کےلیے پراُمید ،امریکی نائب صدرجے ڈی وینس مذاکرات کےلیے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،امریکی نائب صدرجے ڈی وینس مذاکرات کےلیے آئیں گے۔وٹکوف اور ٹرمپ کےداماد جیرڈکُشنربھی ساتھ ہوں گے۔ ایران کی نمائندگی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف مذاکرات کی کامیابی کےلیے پراُمید۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کریں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے، جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی۔