بزنس تازہ ترین

سٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی رپورٹ جاری کردی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مرکزی بینک نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26 تک وفاقی حکومت کے مقامی قرض میں ماہانہ 696 ارب روپے کا اضافہ ہوا،ایک سال میں مقامی قرضوں میں 5657 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فروری26 تک حکومت کے مقامی قرضے 56 ہزار 679 ارب روپے پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26 تک حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 141 ارب روپے کی کمی ہوئی ،ایک سال میں بیرونی قرض میں 1189 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مجموعی قرضے میں فروری 26 تک ماہانہ 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا،ایک سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں 6846 ارب روپے کا اضافہ ہوچکاہے، فروری 26 تک حکومت کے مجموعی قرضے 79 ہزار 882 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے