تازہ ترین دنیا

امریکی افواج اپنے گولہ بارود کے ساتھ ایران کے آس پاس موجود رہیں:صدرٹرمپ کا حکم

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اطراف اپنے اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ موجود رہیں گی اور مکمل و حقیقی معاہدے پر عمل درآمد تک اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔ صدر ٹرمپ نےٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو امریکہ بھرپور اور سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھا جائے گا تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے