پاکستان تازہ ترین

جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران امریکا مذاکرات کے سبب اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹ بھی کی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 9 اور 10 اپریل جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔ حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے یہ اہم ادارے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے