پاکستان تازہ ترین

دیداراورریشم کے درمیان لفظی جنگ ؛عظمیٰ بخاری کااہم بیان آگیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اداکارہ ریشم اور دیدار کے درمیان ہونےوالی لفظی جنگ میں سامنے آگئیں۔

اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ریشم پر لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

عظمیٰ بخاری کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والے ایک واقعے پر بات کرنا چاہتی ہوں،ہماری تھیٹر کی اداکارہ نے فلم اسٹار ریشم کے حوالے سے کافی اخلاق سے گری ہوئی بات کی جس پر مجھےتکلیف ہوئی، آپ کسی پر تنقید کرسکتے ہیں اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن کسی خاتون کے کردار پر اس طرح کی گفتگو کرنا اور کسی کے خیراتی کاموں پر گفتگو کرنا مناسب نہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ریشم خیراتی کام کرتی ہے، میں خود گواہ ہوں، پنجاب کے ہسپتالوں سمیت حالیہ آنے والے سیلاب میں بھی ریشم نے کام کیا،ان کے خیراتی کام پر بھی تنقید کی گئی جو بدقسمتی کی بات ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ایک خاتون دوسری خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز بات کرے تو پھر یہی کہتے ہیں کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کے گھروں میں پتھر نہیں مارتے،گزارش یہی ہے کہ ایک دوسرے کی عزت کرنا سیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے