پاکستان تازہ ترین

جلسے میں شرکت نا کرنے کا امکان،تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی کے راستے جدا جدا ؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) تحریک تحفظ آئین کا پی ٹی آئی کے9 اپریل کے جلسے میں شرکت نا کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین نے جلسے میں شرکت کرنے یا نا کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی احتجاجی سیاست کی بجائے ایوان کی سیاست کے حامی ہے،محمود خان نے ہر دفعہ سڑکوں پر احتجاج کی مخالفت کی،محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں بانی نے کہا ہے جب تک این او سی نا ملے تب تک جلسہ نہیں کرنا،ہم ایسا احتجاج نہیں کر سکتے جس میں لوگوں کے بچے مارے جائے۔ ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ محمود خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مخالفت کی وجہ سے پی ٹی آئی نے احتجاج کی سولو فلائٹ لی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے