(اُردو ایکسپریس) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک بار پھر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے آگے نکل گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی ہے تو پنجاب سب سے آگے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مشکل حالات میں بھی پنجاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جب تک جنگی صورتحال رہے گی عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کسانوں کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے