پاکستان تازہ ترین

وزیراعلی مریم نواز کا کسان بھائیوں کے لیے بڑا اعلان ۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایکس میسج میں کسان بھائیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی،پنجاب میں ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بحران کے دوران تیل کے نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے، ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کے لئے ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں، ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑی رہوں گی، ان شاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے