پاکستان تازہ ترین

بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنیں جاں بحق، ایک زخمی،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اوکاڑہ میں بھائی کی فائرنگ سے 2بہنوں کے جاں بحق اور ایک بہن کے شدید زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آنے والے اس المناک واقعے میں ملزم عادل نے گھریلو تنازعے کی بنا ءپر اپنی بہنوں بشریٰ اور فضا پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایشا زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔حنا پرویز بٹ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سفاکانہ جرائم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ اپنی ہی بہنوں پر فائرنگ کر کے 2 زندگیاں چھین لینا انتہائی اندوہناک، بہیمانہ اور ناقابلِ معافی فعل ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی بہن کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور واقعے کی مکمل، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے