(اردو ایکسپریس) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ ٹاؤن شپ اور جوہر ٹاؤن میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔