(اردو ایکسپریس) نادرا نے پیدائش اندراج نہ رکھنے والوں کیلئے پہلی بار شناختی کارڈ حصول کا آسان طریقہ کارمتعارف کرا دیا ہے۔
نادرا نے پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے اجرا کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب خصوص شرائط پوری کر کے رجسٹریشن ممکن ہوسکے گی تاہم یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے وہ افراد خاص طور پر مستفید ہوں گے جو اب تک کسی وجہ سے قومی شناختی نظام میں شامل نہیں ہوسکے، دیہی علاقوں کے رہائشی اور خواتین اس میں نمایاں طور پر شامل ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت شادی شدہ خواتین نکاح نامہ، شوہر کے دستاویزات اور والدین میں سے ایک کی تصدیق کے ذریعے بائیو میٹرک ضروری ہے جبکہ غیر شادی شدہ خواتین کے لیے والدین میں سے کسی ایک کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
اسی طرح چوبیس سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کیلئے شرط رکھی گئی ہے کہ خاندان کا کم از کم ایک فرد پہلے سے رجسٹرڈ ہو اور والدین میں سے ایک کی بایومیٹرک تصدیق دستیاب ہو تاہم بعض صورتوں میں خصوصی جانچ کے بعد نرمی بھی دی جا سکتی ہے۔