(اردو ایکسپریس) فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔
متوفی کانسٹیبل عمر حیات جوڈیشل گارڈ پر تعینات تھااور ایک سال قبل لیڈی کانسٹیبل سے شادی ہوئی تھی۔
گھریلو ناچاقی پر لیڈی کانسٹیبل بیوی نے عمر حیات کیخلاف درخواست دی جس پرعمرحیات نے دل برداشتہ ہوکر چھت سے پھندا لیکر اپنی جان لے لی۔صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی