(اردو ایکسپریس) یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی، اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھ اور سن سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے اے آئی سے چلنے والی آٹو ڈبنگ کو بڑے پیمانے پر وسعت دے دی ہے۔ جس سے ناظرین اب کوئی بھی ویڈیو اپنی مادری زبان میں دیکھ سکیں گے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق یو ٹیوب کی آٹو ڈبنگ اب 27 زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ اب ناظرین آسانی سے یوٹیوب کی ترتیبات میں اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں، اور جب ڈب شدہ ورژن دستیاب ہوتا ہے، تو پلیٹ فارم خود بخود اس زبان میں ویڈیو چلاتا ہے۔