تازہ ترین ٹیکنالوجی

13 سے 15 فروری تک انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ ۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ہالینڈ کے زلزلہ پیما ماہر فرینک ہوگربیٹس روایتی متنازع پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں زمین پر ممکنہ زلزلہ خیز سرگرمیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں اور اس بار انہوں نے کسی ”سرپرائز“ سے بھی خبردار رہنے کی تاکیدکی ہے۔

 

فرینک کا کہنا تھا کہ اجرامِ فلکی کی ترتیب جسے وہ سیاروں کی جیومیٹری کہتے ہیں، اس وقت خاص طور پر اہم ہے، انہوں نے کہا کہ 13 سے 15 فروری کے درمیان زمین، چاند اور سیارہ مشتری ایک لائن میں آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے زلزلوں کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو 13 سے 15 فروری تک انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیتا ہوں کیونکہ اس دوران ایک بڑا زلزلہ آ سکتا ہے اور کوئی حیران کن واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے